دلیپ کمارکی طبیعت بہتر، فنکاروں سے ملاقاتیں شروع کردیں
بدھ 25 جون 2014 16:47
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء)برصغیرپاک وہند کے عظیم اداکاردلیپ کمار نے طبعیت میں بہتری کے بعد اپنے قریبی عزیزواقارب اورفلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔ دلیپ کمار کی اہلیہ اورماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے بتایاکہ یہ سب اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ دلیپ کمار ( یوسف خان ) کی طبعیت اب بہتر اچھی ہے۔
دنیا بھرمیں دلیپ کمار کے پرستاروں کی کثیرتعداد جہاں فون کالز کے ذریعے ان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغام بھجوارہی ہیں وہیں خطوط اورخصوصی کارڈز بھی بذریعہ پوسٹ وصول ہورہے ہیں۔ وہ اپنے قریبی عزیزواقارب، دوست احباب سے ملاقات بھی کررہے ہیں جب کہ دنیا کے بیشترممالک سے اپنے پرستاروں کی فون کالز کاجواب بھی دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹروں کی جانب سے ملنے والی ہدایت کے مطابق ہم انھیں پرہیزی کھانا اورادویات کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کروارہے ہیں جس کی وجہ سے اب ان کی حالت میں سُدھارآرہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے بہت سے معروف فلمی ستاروں نے بھی ان سے ملاقات کی ہے جب کہ متعدد نے فون کالز پررابطہ کرتے ہوئے ان کی مکمل صحتیابی کی دعا کے ساتھ نیک تمناؤں کااظہارکیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سائرہ بانو نے کہا کہ پاکستان اورخاص طورپرپشاورکا تذکرہ توہمارے گھرمیں ہوتاہی رہتاہے۔ اس لیے جب کوئی پاکستان سے فون کال آجائے تودلیپ کمار فوری طورپر پشاورکے حالات بارے ضرورمعلوم کرتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.