مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں سٹاف نرس پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

جمعرات 26 جون 2014 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں بعض نامعلوم افراد کی جانب سے سٹاف نرس بانو قدسیہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے عہداروں سے رابطہ کر کے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نرسز کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور متاثرہ سٹاف نرس کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ نرس واقعہ کے بارے درخواست دے اس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔