کراچی، تھلیسمیا اور ہیمو پھلیا کے رجسٹرڈ مریضوں کے لئے خون کے عطیات کا اہتمام

جمعرات 26 جون 2014 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) پیپلزڈاکٹر فورم اور صوبائی محکمہ صحت نے آج(جمعہ) کو حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈ پر واقعہ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2میں صبح 9بجے سے رات 9بجے تک تھلیسمیا اور ہیمو پھلیا کے رجسٹرڈ مریضوں کے لئے خون کے عطیات کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدین ، نوابشاہ اور سکھر میں بھی اسی روز اس سلسے میں خون کے عطیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ 2000خون کی تھیلیاں ایکسپو سنیٹر کراچی میں رجسٹرڈ مریضوں کو لگا ئی جائیں گی جبکہ 1000خون کی تھیلیاں بدین، نوابشاہ اور سکھر میں مریضوں کو لگا ئی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :