کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں مجموعی تعداد 63 ہو گئی

جمعہ 27 جون 2014 13:02

کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں مجموعی تعداد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) شہر قائد میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے۔ کراچی کے علاقے لانڈھی میں 12 ماہ کے مراد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جو رواں برس سندھ میں پولیو کا چھٹا اور ملک میں 63 واں کیس ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک فاٹا میں 48، خیبر پختونخوا میں 9 جب کہ سندھ میں پولیو وائرس کے 6 کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے رہائشی 2 سالہ بچے میرفیاض میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ یوں یہ تعداد مجموعی طور پر 62 تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :