پشاور، غیر معیاری اور مضر صحت جوس تیار کرنے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع

جمعہ 27 جون 2014 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) ضلعی محکمہ صحت نے غیر معیاری اور مضر صحت جوس تیار کرنے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 32سے زائد نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ارسال کر دیئے ہیں ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹر فرہاد اور تحصیل فوڈ انسپکٹر مجاہد نے ہشتنگری بازار ، اشرف روڈ ، رامپورہ ، جی ٹی روڈ ، گنج، گورنمنٹ کالج چوک ، رنگ روڈ پر کاروائیوں کے دوران مضر صحت کیچپ ، بیسن ،اور اچار فروخت کرنے والوں اور تیار کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے دوران 45نمونے حاصل کر لئے ہیں ۔

جبکہ لیبارٹری رپورٹ آنے پر مضر صحت قیمہ فروخت کرنے والوں بائیس قصابوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :