پنجاب میں پولیو ہائی الرٹ جاری ،پنجاب آنیوالے ہر عمر کے آئی ڈی پیز کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا حکم

جمعہ 27 جون 2014 21:42

پنجاب میں پولیو ہائی الرٹ جاری ،پنجاب آنیوالے ہر عمر کے آئی ڈی پیز کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) پنجاب میں پولیو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، وزیرستان آپریشن کے دوران پنجاب آنے والے بچوں، مردوں اور عورتوں سمیت ہر عمر کے آئی ڈی پیز کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا حکم دیدیاگیا۔ وزیر ستان آپریشن کے ساتھ ہی پنجاب میں آئی ڈی پیز کی آمد کا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ صحت پنجاب نے بھی پولیو الرٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیرستان اور دیگر علاقوں سے پنجاب آنے والے ہر عمر کے افراد کو پولیو قطرے پلانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں ر اولپنڈی اور جنوبی پنجاب میں پولیو کیخلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی مہم دو جولائی جبکہ دوسری 9جولائی سے شروع ہو گی،ماہ رمضان میں بیرون ملک جانے والوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے پنجاب آنے والے آئی ڈی پیز کو پولیو کے حفاظتی قطرے پینے کی اپیل کی ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :