نئی دہلی میں تین منزلہ عمارت گرگئی ،11افرادہلاک،چھ کو زندہ بچالیاگیا،34ملبے تلے دب گئے

ہفتہ 28 جون 2014 20:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں غیرقانونی طورپر تعمیر کی گئی تین منزلہ عمارت گرنے سے 11افرادہلاک اورسات زخمی ہوگئے ، حادثے کے نتیجے میں 34افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو اداروں نے گیارہ افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ چھ کو زندہ بچالیا گیا دیگر کی تلاش میں آپریشن جاری ہے،حکومت نے دو میونسپل ملازمین کو برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا، عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،بھارتی میڈیاکے مطابق ہفتہ کو واقعہ دہلی کے علاقے اندر لوک میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پچپن منٹ پر پیش آیا، جب چار منزلہ عمارت زوردار دھماکے کے ساتھ زمیں بوس ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 34افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اداروں نے گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ چھ کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

دیگر کی تلاش میں آپریشن جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ ڈپٹی پولیس کمشنر کے مطابق قریب ہی خالی پلاٹ پر تعمیراتی عمل کے باعث یہ عمارت زمیں بوس ہوئی۔ حکومت نے دو میونسپل ملازمین کو برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صبح کے وقت عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ عمارت کے ملبے تلے 4 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اورملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :