سابق انگلش فٹ بالر جیمز ایلسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بدھ 25 اپریل 2007 16:12

لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 25 اپریل 2007) ورلڈ کپ فٹ بال 1966ء کو جیتنے والی فاتح انگلش ٹیم کے سابق کھلاڑی جیمز ایلسن بیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلسن بیل گزشتہ شب ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے جیمز ایلسن بیل 12مئی 1945ء کو بولٹن میں ایلن بیل سینئر کے گھر پیدا ہوئے والد بھی فٹ بال کے کھلاڑی اور ٹیم کے منیجر رہے 1966ء میں مغربی جرمنی کو ہرانے اور عالمی کپ جیتنے میں ایلن بیل نے بہت بڑا کردار ادا کیا تھا ایلن نے 208 میچوں میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 66 گول سکور کئے تھے۔