شوگر کے مریض سحری اور افطاری میں سادہ غذائیں کھائیں ،ڈاکٹر ثوبیہ صابر،شوگر کنٹرول میں رکھنے کیلئے اعتدال کیساتھ کھجوریں اور پھل استعمال کئے جائیں،انٹرویو

اتوار 29 جون 2014 17:22

شوگر کے مریض سحری اور افطاری میں سادہ غذائیں کھائیں ،ڈاکٹر ثوبیہ صابر،شوگر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے‘ یہ مرض گردے‘ دل‘ فالج اور آنکھوں سمیت کئی خطرناک امراض میں مبتلاء کردیتا ہے۔ اتوار کو ڈاکٹر ثوبیہ صابر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کے مریض سحری اور افطاری میں سادہ غذائیں کھائیں کیونکہ شوگر کنٹرول میں رکھنے کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اعتدال کیساتھ کھجوریں اور پھل استعمال کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک کھجور اور چند پھل لئے جاسکتے ہیں۔ چنے اور لوبیا کی چاٹ‘ دالیں‘ چاول‘ سرخ آٹے کی روٹی‘ ترکاری سبزی بغیر چکنائی کے گوشت کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو پانی‘ دودھ‘ لسی اور قہوے کا استعمال بکثرت استعمال کرنا چاہئے جبکہ مشروبات‘ کولڈ ڈرنکس‘ تلی ہوئی اشیاء پکوڑوں‘ سموسوں اور چکنائی والی اشیاء جیسے حلوہ اور مٹھائی وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہئے۔