فلپائن کے اسپتال میں کینسر کے مریض کی مرنے سے چند گھنٹے قبل اپنی محبوبہ سے شادی

پیر 30 جون 2014 13:02

فلپائن کے اسپتال میں کینسر کے مریض کی مرنے سے چند گھنٹے قبل اپنی محبوبہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء).برطانوی اخبار’’دی میل‘‘ کے مطابق فلپائنی اسپتال میں 29 سال کے کینسر کے مریض نے مرنے سے صرف چند گھنٹے قبل ایک جذباتی تقریب میں اپنی محبوبہ سے شادی رچائی۔ اسپتال میں شادی کے دس گھنٹے بعد مریض دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق کینسر کے مریض راؤڈن گو پینگ کوگا جولائی میں اپنی گرل فرینڈ لائزل سے شادی کا ارادہ رکھتا تھا لیکن مئی میں اسے علم ہوا کہ وہ جگر کے سرطان میں مبتلا ہے جو چوتھی اسٹیج پر ہے۔

راؤڈن کے بھائی نے شادی کی تقریب کے انعقاد میں ان کی فیملی کی مدد کرنے پر منیلا کے اسپتال کے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

ہیسٹ نے کہا کہ اس کے بھائی نے خواہش کا اظہار کیا کہ مرنے سے پہلے وہ اپنی محبوبہ لائزل سے شادی کرنا چاہتا ہے،12گھنٹے کی تیاری کے بعد اس کی خواہش کو پورا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شادی کے دس گھنٹے بعد لائزل بیوہ ہوگئی۔

شادی کی تقریب کا احوال بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دل کو چھو جانے والی ایک پریوں کی داستان تھی،اس کےلئے بھائی کو اسپتال سے چرچ تک لانا مشکل تھا،اس کے لئے چرچ اسپتال لے آئے۔ 18جون کو اس شادی کی تقریب کی ویڈیو کو راؤڈن کے بھائی ہیسٹ گو نے یو ٹیوب اپ لوڈ کیا گیا جسے تقریباً40لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دلہن کو سنورتے دکھایا گیا جب کہ پس منظر میں کلاسیکل موسیقی کی دھنیں بجائی جا رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اس شادی پر یوں کمنٹس دئیے گئے کہ ’’یار منگیا سی ربا تےتھو رو کے،کیڑی میں خدائی منگ لئی ‘‘.