بلڈ پریشر اور دل کے مریض بھی روزہ رکھ سکتے ہیں لیکن دوائیں بھی پابندی سے لیتے رہیں‘ اسرارالحق طور

پیر 30 جون 2014 16:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرارالحق طور نے کہا کہ بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد روزے رکھیں لیکن دوائیں بھی پابندی سے لیتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہائی اور لو بلڈ پریشر کی شکایات بڑھ جاتی ہیں،امراض قلب کے مریضوں کو تلی ہوئی چیزوں اور مرغن غذاں سے پرہیز کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسرارالحق طور کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں ہر مسلمان ہی ماہ مبارک کی برکتیں سمیٹنا چاہتا ہے،ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب میں مبتلا مریض روزہ رکھ سکتے ہیں۔ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے برکتوں کا سامان، مگر کہیں بیماری ہے تو کہیں بیماری کا ڈر، کوئی مبتلا ہے امراض قلب میں تو کسی کو ہے بلڈ پریشر، مگر روزہ بھی لازمی رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ جہاں انسان کیلئے روحانی فوائد کا باعث بنتا ہے وہیں وہ کھانے پینے میں نظم و ضبط کی وجہ سے صحت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا۔ کھانے پینے میں احتیاط برتنے کے اور اپنے طبی معالج کے مشورے پر عمل کر کے امراض قلب میں مبتلا مریض بھی ماہ مبارک میں روضوں کا ثواب حاصل کرسکتے ہیں۔