چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 110افراد میں گیسٹروکے مرض کی تشخیص

پیر 30 جون 2014 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) پنجاب میں گیسٹرو کے مرض میں کمی نہ ہو سکی ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 110افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ حافظ آباد،مظفرگڑھ،ننکانہ صاحب،چکوال اور اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی مرض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 110افراد مرض سے متاثر ہوئے جبکہ رواں ماہ تین ہزار پانچ سو افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بازاری اشیا سے پرہیز مرض کے تدارک میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔