کوٹلی ‘ ”بھٹو دی چگی “ میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی صحت یابی و کامیابی کے لیے محفل میلاد کا انعقاد

منگل 1 جولائی 2014 13:04

کوٹلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) ڈپٹی کمشنر چوہدری مختار حسین کی ہدایت پر ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت ضلع کی دیگر تحصیلوں نکیال، سہنسہ، چڑھوئی ، کھوئیرٹہ، دولیاہ جٹاں میں مجسٹریٹس کی نگرانی میں اشیاء خورد و نوش جن میں پھل، سبزیاں ، سموسے پکوڑے وغیرہ شامل ہیں کی ریٹس لسٹس روزمرہ کی بنیادوں پر جاری کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹس و تحصیلداران مارکیٹوں کا باقاعدگی سے روزانہ دورہ کر کے اشیاء خورد و نوش کے ریٹس چیک کر رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی ومنافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔ سرکاری ریٹس کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ تاجر مناسب اورجائز منافع حاصل کریں اور شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :