چیچہ وطنی‘ تحصیل ہسپتال میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے‘چوہدری محمد ارشد جٹ

منگل 1 جولائی 2014 13:47

چیچہ وطنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چودھری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ تحصیل ہسپتال میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی انکا مشن ہے اورہسپتال کا ایئر کنڈیشنڈ پلانٹ بھی جلد ہی بحال کردیا جائیگا،وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مردانہ اور زنانہ وارڈز میں37لاکھ روپے کی لاگت سے تزین وآرائش کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،ای ڈی اوہیلتھ ساہیوال ڈاکٹر اشرف جاوید ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود اختر ملک ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عبدالعزیز، سینئر ڈاکٹرز محمد سلیم ، محمد زبیر اور محمد شریف بھی اس موقع پر موجود تھے،انہوں نے کہا ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈمیں بہتری لانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ مریض کو تمام ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جائیں،انکا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین سمیت بہت سی سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ پر کام ہورہا ہے اورڈاکٹرز کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ مسیحا بن کر کام کریں، انہوں نے کہا صرف ایک ماہ کی مختصر مدت میں منصوبے کی تکمیل ایک ریکارڈ ہے اور منصوبہ کی تکمیل کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے37لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے پر ڈی سی او ساہیوال ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کے شکر گزار ہیں،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اشرف جاوید نے اپنے خطاب میں بتایا کہ جلد ہی ایمر جنسی وارڈ میں اے ایس ایم کی تقرری کردی جائیگی اور دیگر عملے کی کمی کو بھی بتدریج پورا کیا جارہا ہے ،ایم ایس ڈاکٹر محمود ملک نے معزز مہمان کو ہسپتال کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمر جنسی وارڈ میں آنیوالے مریضوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے وہ ہمہ وقت حاضر ہیں اوردونوں وارڈوں کی تزین وآرائش اور ٹف ٹائل لگنے سے صفائی کا نظام بہتر ہوجائیگا،انہوں نے بتایا کہ ان ڈور کے مریضوں کو جلد ہی ایمر جنسی اور کارڈیک سنٹر سے وارڈز میں منتقل کردیا جائیگا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے اس سے قبل تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے دونوں وارڈوں میں ہونیوالے کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔