لاہور میں 64.415 ملین روپے کی لاگت سے بیگر ہوم( فقیر گھر)تعمیر کیا جا رہا ہے‘ سید ہارون سلطان بخاری
منگل 1 جولائی 2014 16:24
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) محکمہ سماجی بہبود بھیک مانگنے والے فقیروں کو معاشرے کا اہم فرد بنانے اور انہیں ہنر مند بنانے کے لئے لاہور میں 64.415 ملین روپے کی لاگت سے ” بیگر ہوم “ فقیر گھر بنا رہا ہے اس سلسلے میں کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون سلطان بخاری نے منگل کے روز ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بتائی ۔
انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے کی لعنت سے لوگوں کو چھٹکارا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرہ خوشحالی کی طرف گامزن ہوسکے، اس سلسلے میں لاہور اور دیگر شہروں میں مرحلہ وار ” بیگر ہومز“بنائیں جائیں گے جہاں ان افراد کو ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ یہ اپنا ذریعہ روزگار کما سکیں اور معاشرے کے اہم فرد بن سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے کو اچھے بھلے لوگوں نے اپنا پیشہ بنا لیا ہے ، معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹاؤن انتظامیہ نے اس سلسلے میں سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے اور دیگر شہروں سے بھی آکر صحت مند اور تندرست پیشہ ور مانگنے والے ہر چوک پر کھڑے ہو کر بھیک مانگنے کو اپنا حق سمجھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے ایسے بھیک مانگنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.