لاہور میں 64.415 ملین روپے کی لاگت سے بیگر ہوم( فقیر گھر)تعمیر کیا جا رہا ہے‘ سید ہارون سلطان بخاری

منگل 1 جولائی 2014 16:41

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) محکمہ سماجی بہبود بھیک مانگنے والے فقیروں کو معاشرے کا اہم فرد بنانے اور انہیں ہنر مند بنانے کے لئے لاہور میں 64.415 ملین روپے کی لاگت سے ” بیگر ہوم “ فقیر گھر بنا رہا ہے اس سلسلے میں کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون سلطان بخاری نے منگل کے روز ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے کی لعنت سے لوگوں کو چھٹکارا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرہ خوشحالی کی طرف گامزن ہوسکے، اس سلسلے میں لاہور اور دیگر شہروں میں مرحلہ وار ” بیگر ہومز“بنائیں جائیں گے جہاں ان افراد کو ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ یہ اپنا ذریعہ روزگار کما سکیں اور معاشرے کے اہم فرد بن سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے کو اچھے بھلے لوگوں نے اپنا پیشہ بنا لیا ہے ، معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹاؤن انتظامیہ نے اس سلسلے میں سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے اور دیگر شہروں سے بھی آکر صحت مند اور تندرست پیشہ ور مانگنے والے ہر چوک پر کھڑے ہو کر بھیک مانگنے کو اپنا حق سمجھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے ایسے بھیک مانگنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :