جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمبٹا جائیگا‘راجہ خرم شہزاد عمر

منگل 1 جولائی 2014 17:02

جھنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014)چےئرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ/ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمبٹا جائیگا لہٰذا محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ حکام انتظامی افسران کی معاونت سے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے یہ پیغام دیں کہ حکو مت ایسے قانون شکن عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی کیونکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی قسم کی نرمی اور رعائیت کے مستحق نہیں۔

یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ مس فروا منصور، ڈرگ انسپکٹر انوارالحق، فزیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ڈاکٹر جمشید خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب دس مختلف افراد کے کیس پیش کئے گئے جس پر فریقین کا موقف سماعت کرنے کے بعد حالیہ پانچ کیسوں میں سے دو کو وارننگ، دو کو ڈرگ سیلز لا ئسنس پیش نہ کرنے پر ان کے کیسز کوڈرگ کورٹ فیصل آبا ریفر کرنے اودیگر ایک کیس میں فریق کی طرف سے سرکاری مو قف چیلنج کرنے پر تھرڈ پارٹی تصدیق کروانے کی منظوری دی گئی۔

ڈی سی او نے کہا کہ اگر محکمہ صحت کے حکام ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ سٹاف کی سرکاری صحت کے اداروں میں حاضری کو یقینی بنا لیں تو عطائیت کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتالوں اور کلینکوں میں قائم میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو بھی ڈرگ سیلز لائسنس کا پابندبنایا جائے کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ۔ بعدازاں انجمن تاجران کے چےئرمین حاجی محمد علی، حاجی دلدار اور دیگر ممبران کی شکائیت پر ڈی سی او نے فیسکو جھنگ سرکل کے ایس ای رانا انوارالحق سے رابطہ کر کے انہیں شہر بھر میں بجلی کی لائینوں پر ٹریپنگ اور حکومتی اعلان کے باوجود سحر و افطار کے اوقارکار میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش بارے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ڈی سی او نے کہاکہ فسیکو حکام اپنے سسٹم کی خرابیوں کو فوری طور پر درست کر کے عوام کو ریلیف پہنچائیں۔