مضر صحت اور غیر معیاری اچار ،مشروبات اور بیسن فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 1 جولائی 2014 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء)ضلعی محکمہ صحت نے رمضان المبارک کے دوران مضر صحت اور غیر معیاری اچار ،مشروبات اور بیسن فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو قبضے میں لے کر فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر فرہاد ،تحصیل فوڈ انسپکٹر مجاہد نے اشرف روڈ ،را م پورہ،ہشت نگری ،کریم پورہ ،سکندر پورہ میں پشاور سمیت صوبے بھر کو غیر معیاری اور مضرصحت اچار ،مشروبات اور بیسن سپلائی کرنے والے دکانداروں پر چھاپے مارے اور نمونے حاصل کر کے لیبارٹری حاصل کئے لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں اٹھائیس تاجروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران مضر صحت اشیاء کی فروخت بازاروں میں شروع ہو جاتی ہے جس کی روک تھام کے لئے ضلعی محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔