شمالی وزیرستان کے بچوں میں ملیریا، قے اور دست کی بیماریاں پھیلنے لگیں
بدھ 2 جولائی 2014 18:24
بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کے لاکھوں آئی ڈی پیز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے دعوے اعلانات تک ہی محدود ہوگئے بچوں میں ملیریا قے اور دست کی بیماریاں پھیلنے لگیں ۔ بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں ا سٹاف اورادویات کی کمی کے باعث آئی ڈی پیز پریشان اوربجلی کی لوڈشیڈنگ اور ائیر کنڈیشنرز کی خرابی نے صور تحال کو مزید ابتر بنادیا ۔
آئی ڈی پیز کے بچوں میں ملیریا، قے اور دست کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔شدید گرمی نے بنوں کے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج خواتین اور بچوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوکردیا گرمی اور سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث گذشتہ روز بھی ایک سات دن کا بچہ جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا بچہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔(جاری ہے)
ہسپتال کے بیشتر اے سی ناکارہ ہیں،تاہم اس کے باوجودکسی حکومتی شخصیت یا وزیر نے ہسپتال کادورہ کرنے کی زحمت گوارہ نہ کی ۔
ہسپتال میں رقت انگیز مناظر دیکھنے کوملے ۔ہسپتال کی وارڈوں میں مریض تکلیف اور گرمی کے باعث تڑپ رہے تھے ۔ ایمرجنسی کی صورت میں ادویات دستیاب تھیں نہ ہی وارڈز میں اے سی کام کر رہے تھے جبکہ صفائی کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی جس کے باعث ہسپتا ل کی وارڈوں میں کھڑا ہونا بھی مشکل تھا ۔ ایک سو بیس بستروں کے اس ٹیچنگ ہسپتال میں کل 6ڈاکٹر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جبکہ آئی ڈی پیز کی آمد کے باوجود اضافی عملہ تعینات نہیں کیا گیا ۔ہسپتال ا سٹاف کے مطابق روزانہ 800 کے قریب مریض آرہے ہیں جن کے لئے اضافی ا سٹاف ہے اور نہ ہی ادویات کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے البتہ او پی ڈی شفٹ کے اوقات کوبڑھا دیا گیا ہے ۔ہسپتال آنے والے آئی ڈی پیز کے بچوں میں ملیریا، قے اور دست کی بیماریاں عام ہوچکی ہیں ۔ ہسپتال میں موجود درپہ خیل شمالی وزیرستان کے ہاشم علی نے بتایا کہ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے اس کا سات دن کا ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے دوسرا موت و حیات کے کشمکش میں مبتلا ہے اس کے بچوں کو دست کی بیماری لاحق تھی ، اسپتال میں ڈرپ سمیت دیگر ایمرجنسی ادویات دستیاب نہیں ہیں نہ ہی اب تک وفاقی یا صوبائی حکومت نے ایمرجنسی ادویات فراہم کی ہیں۔ صفائی کی صورت حال انتہائی ابتر ہے وارڈز میں بھی بیٹھا نہیں جاتا ۔ بچوں کے وارڈ میں ائیر کنڈیشنڈ کئی دنوں سے خراب تھا اور وارڈ میں بچے اپنی ماؤں کے ساتھ شدید گرمی سے بلکتے رہے۔ حتیٰ کہ لیبر روم کا ائرکنڈیشنڈ بھی ناکارہ ہو نے سے حاملہ خواتین کو مشکلات کا سامنا تھا ۔ہسپتال کی نرسز بھی صورت حال سے نالاں نظر آئیں۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حبیب اللہ شاہ نے بتایا کہ انہیں ہسپتال میں ادویات اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ شمالی وزیرستان سے لاکھوں آئی ڈی پیزکے آنے کے بعد وویمن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال بنوں پر دباؤ بڑھ گیا اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے جبکہ ہسپتال میں موجود جنریٹر اے سی چلانے کے قابل نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری نرسز کی تعداد44سے زائد ہے تاہم ڈاکٹروں کی تعداد کم ہے جو تقریباً 6ہے۔ ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے دعوؤں کے باوجود ابھی تک ہسپتال کو ایمرجنسی ادویات فراہم نہیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.