رمضان المبارک میں مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ،کام نہ کرنیوالے افسران کو گھر بھیجا جائیگا ، سید جاوید اقبال بخاری

بدھ 2 جولائی 2014 18:30

قصور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء ) ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید محمد رضا ،ڈی او سی چوہدری محمد رفیق، ڈی او انٹر پرائزمظفر حسین انصاری ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حسن دانیال ، ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حنا ء رحمن ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف خالد ، اسسٹنٹ کمشنرز قصور، پتوکی ، چونیاں ، کوٹ رادھا کشن اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔

ڈی سی او قصور نے اجلاس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے ابھی تک کئے گئے جرمانوں اور ایف آئی آرز کا تفصیل سے جائزہ لیا اور انہیں سختی سے ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور تمام رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو آگاہ کیا کہ کام نہ کرنیوالے مجسٹریٹس کو نوکری سے فارغ کیا جائیگا اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی اور اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرزپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سے روزانہ کی بنیاد پر مجھے آگاہ کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اورضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کریں ۔

ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کے حکم کیمطابق رمضان بازاروں میں نمبر 1آٹا کی فراہمی کیلئے فلور ملوں پر چیکنگ کیلئے ایک پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل بیٹھایا جائے اور وہ چیک کریں کہ کس مل سے کتنا آٹا پیسا اور کس رمضان بازار میں گیا اور اسی طرح ریونیو آفیسر رمضان بازار وں میں چینی ،پولٹری اور انڈوں کی سیل اور پرچیز کی نگرانی کریں ۔ڈی سی او قصور نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں نمبر 1کوالٹی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں تا کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :