سوات میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز سامنے آنے پر فرنٹیر فاؤنڈیشن نے سوات سنٹر کے عملہ کو الرٹ کر دیا

بدھ 2 جولائی 2014 18:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) سوات میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز سامنے آنے پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے سوات سنٹر کے عملہ کو الرٹ کر دیا، دستیاب وسائل میں ڈینگی کیخلاف بھرپور اقدامات اور عوام میں آگہی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیرصدارت ماہانہ اجلاس میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن سوات کے عملے کو ڈپٹی کمشنرسوات کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق دستیاب وسائل میں بھرپور اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں ڈینگی کیخلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں اس حوالے آگاہی کیلئے خدمات انجام دی جائیں، اجلاس میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو خون کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ عطیات خون کے حوالے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ بوقت ضرورت خون کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو شرکائے اجلاس نے اس موقع پر عوام خصوصاً مخیر حضرات سے بھی تعاون کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :