ایم ڈ ی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے شہر میں قانونی طور پر قائم 16ہائیدرنٹس کے نئے اوقات کار مقرر کردیئے

بدھ 2 جولائی 2014 18:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء)سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات اور چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی جانب سے شہر میں رمضان المبارک کے دوران پانی کی قلت سے نبردآزما ہونے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کی فراہمی کی غرض سے شہر میں چلنے والے تمام قانونی واٹرہائیڈرنٹ کے اوقات کار کو عوام تک پہنچانے اور ان اوقات کار سے زائد چلنے والے کسی بھی ہائیڈرینٹ کے خلاف شکایات پر اسے سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے ان کی ہدایت پر ایم ڈ ی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے شہر میں قانونی طور پر قائم 16ہائیدرنٹس کے نئے اوقات کار مقرر کردیئے ہیں ۔ صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر ان ہائیڈرنٹس پر کسی بھی قسم کی بے قاعدگی ، خاص طور پر اوقات کار سے زائد چلنے سے متعلق اطلاع فون نمبر 99245139-40 یا ضلعی چیف انجینئر ز ضلع شرقی ( غلام عباس ) .333092418ضلع جنوبی ( غلام عارف ) 03002992627 ضلع وسطی ( فہیم اختر زیدی ) 03213782790ضلع غربی ( اویس ملک ) 03009269683 انچارج ہائیڈرنٹس ( راشد صدیقی ) 03002007800کو دی جائے۔

(جاری ہے)

تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ ان اقدامات کا مقصد ہر علاقہ میں پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ جاری کردہ قوقات کار کے مطابق بھینس کالونی ہائیڈرنٹ 8بجے صبح سے 8بجے رات ، لانڈھی(1) 8بجے صبح سے 10بجے صبح اور ایک بجے دوپہر سے 10بجے شب ، لانڈھی(2)، 10بجے صبح سے5 بجے شام ، شاہ فیصل 8بجے صبح سے 4بجے شام ، ملاحسن 8 بجے صبح سے 4 بجے شام ،صفورہ 8بجے صبح سے 8بجے رات۔

این ، ای، کے ، 8بجے صبح سے 8بجے رات۔ نیپا 8بجے صبح سے 8 بجے رات، صبا سنیما 8بجے صبح سے 8بجے رات ، سخی حسن 8بجے صبح سے 8بجے رات ، قصبہ (1) 8بجے صبح سے 4 بجے شام ،قصبہ (2) 8بجے صبح سے 4بجے شام ، بلدیہ 8بجے صبح سے 4بجے شام ، جرمن اسکول 8بجے صبح سے 4بجے شام ،گارڈن 8بجے صبح سے 8بجے رات اور 10بجے رات سے 2بجے رات ،چکرا گوٹھ 8بجے رات سے 8بجے صبح اور 8بجے رات سے 6بجے صبح کھلے رہیں گے ۔