ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جواد قمر کا الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

جمعرات 3 جولائی 2014 14:39

قصور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جواد قمر نے گزشتہ روز الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ نیازی ، ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد ، ڈی او انٹر پرائزمظفر حسین انصاری ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال بھٹی اور دیگر افسران بھی تھے ۔

ڈی سی او قصور اور ڈی پی او نے سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کے عمل کا جائزہ لیا اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ناجائز منافع خوروں کا بلا امتیاز محاسبہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے جانیوالے سستے رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خوردونوش عام بازار سے سستے نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں تا ہم اگر کسی جگہ مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیاء کی خریداری کی شکایت ملی تو فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ بعدازاں ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی کے ہمراہ مصطفی آباد ، ریلوے اسٹیشن ، دوسہرہ گراؤنڈ اور ڈیرہ شاملاٹ رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اور بازاروں میں ملازمین اور افسران کی حاضری کو چیک کیا۔ ڈی سی او نے رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کے معیاراور قیمتوں کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :