راولاکوٹ‘محکمہ صحت کے ہڑتالی ملازمین اورحکومت میں مذاکرات ناکام

جمعہ 4 جولائی 2014 14:34

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014) محکمہ صحت کے ہڑتالی ملازمین اورحکومت میں مذاکرات ناکام‘ شیخ زیدہسپتال میں عام مریضوں کے داخلے پرپابندی،ہسپتال کے اندرفوج اورگیٹ کے باہرپولیس تعینات،ملازمین نے ایمرجنسی اٹھالی،ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں بھی بندکردی گئیں ہیں،سی ایم ایچ اس کی اصل جگہ تراڑکھل واپس بجھوایاجائے ،عوامی مطالبہ ،مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا،گزشتہ دوماہ سے جاری،محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کانوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہرطرح کے حالات کاسامناکرنے اوراحتجاجی تحریک جاری رکھنے کااعلان ،محکمہ صحت کے ملازمین کی اپنے مطالبات کہ حق میں جاری تحریک جن مطالبات کوبارہاحکومت جائزقراردے کرعملدرآمدکی یقین دہانی کرواچکی ہے مگربوجوہ ان کانوٹیفکیشن نہیں کیاجارہا،کے حوالہ سے گزشتہ رات حکومت آزادکشمیرکی بنائی گئی کمیٹی اورمحکمہ صحت کے ملازمین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے ردعمل میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے شیخ زیدہسپتال سے ایمرجنسی مریضوں کوچیک کرنے کی سہولت ختم کرلی،جس کے درعمل میں فوجی انتظامیہ نے ہسپتال کے اندرملازمین تنظیموں کوکسی قسم کے احتجاج سے روک دیااس احتجاج کوروکنے اورہسپتال کے اندرپرامن ماحول کویقینی بنانے ہسپتال کے اندرفوج کوذمہ داریاں دے دی گئی،کسی بھی حادثے یاانتہائی حساس مریضوں کے چیک اپ سے ہٹ کرعام مریضوں کے چیک اپ پراورہسپتال کے اندرمریضوں کے داخل ہونے پرپابندی لگادی۔

(جاری ہے)

اس صورتحال پرشیخ زیدہسپتال میں حالات سنگین ہوگئے ہیں،ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں بھی بندکردی گئیں ہیں،ملازمین کی تحریک کے نتیجہ میں اوراب پھراوپرسے ہسپتال انتظامیہ کے فیصلے کے بعدصورتحال عام لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہوچلی ہے۔سول سوسائٹی نے حکومت سے اس بات کی مانگ کی ہے کہ وہ ہسپتال کوعام لوگوں کے لیے فوری کھلوائے اورلوگوں کونہ صرف اعلاج بلکہ دیگرسہولیات بھی فراہم کرئے۔

اخبارات کوجاری ایک بیان میں کہاگیاکہ شیخ زیدہسپتال ایک برادراسلامی ملک نے تحفہ کے طورپربنواکردیالیکن حکومت کی نہ اہلی کے باعث آج تک اس ہسپتال میں آنے والی کروڑوں روپے کی جدیدترین مشینری ناکارہ پڑی ہے،صدرآزادکشمیررمضان کے مہینے میں قومی خزانے سے بلاجوازعیاشی کے طورجاپان کادورہ کرنے کے بجائے انہی اخراجات سے اگرناکارہ مشینری کوٹھیک کرواکراپنے ہی حلقے کے لوگوں کوسہولت دے دیں ا وریہاں پرکوالیفائیڈعملے کی تقرری کروادیں بالخصوص اس ہسپتال کاپانچ سال کے لیے انتظام ابوظہبی حکومت کی مانگ کے مطابق حکومت ابوظہبی کے حوالے کروانے صدرریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،اورجی ایچ کیومیں بیٹھے فوجی ذمہ داران کواس نقطے کی باریک بینی سے آشنائی دلوائیں کہ ہسپتال کاکنٹرول آرمی کے پاس ہونے کے باعث لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اوراس کی کوئی جوازیت بھی نہیں بلکہ بہتریہ ہے کہ سی ایم ایچ اس کی اصل جگہ تراڑکھل واپس بجھوایاجائے تاکہ لوگوں کوعلاج کی سہولیات میسرآسکیں۔

متعلقہ عنوان :