موسم برسات میں بیماریوں سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے‘طبی ماہرین

جمعہ 4 جولائی 2014 14:48

موسم برسات میں بیماریوں سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پودینہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014 ) موسم برسات میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار موسم برسات اور وبائی امراض سے بچاؤ کے موضوع پر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں پروفیسر حکیم محمد اعجازفاروقی،پروفیسرحکیم سید عمران فیاض،حکیم محمد افضل میو،حکیم عبدالرزاق ربانی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پانی اُبال کر اور فلٹر کر کے استعمال کریں ۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے منع کریں۔ گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولو مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :