ڈی آئی خان میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو ماموں بنا دیا

جمعہ 4 جولائی 2014 16:56

ڈی آئی خان میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو ماموں ..

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو شمالی وزیرستان کے متاثرین کےلئے بنائے گئے جعلی طبی کیمپوں کا دورہ کروا کر ماموں بنا دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر اقبال آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ڈی جی ہیلتھ کو دکھانے کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال اور شورکوٹ میں نمائشی کیمپ لگائے جو سرکاری افسر کے جاتے ہی اکھاڑ دیئے گئے۔

ڈی جی ہیلتھ کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسپتال کی ایمرجنسی بھی بند رکھی گئی جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔