موبائل فون کال پر چمک اٹھنے والے اسمارٹ ناخن تیار!
جمعہ 4 جولائی 2014 17:07
دو بئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) جدید ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی حضرتِ انسان کو نت نئے اور اچھوتے تخیلات کے ساتھ ایسے آلات سے بھی متعارف کرا رہی ہے جن کے استعمال سے روز مرہ زندگی زیادہ آسان ہو گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے 'ڈیلی میل' کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جاپانی کمپنی "تاکارا" نے حال ہی میں مصنوعی ناخن تیار کیے ہیں جو موبائل پر کسی کی فون کال آنے پر خود بہ خود چمک اٹھتے ہیں۔
تاہم یہ اسمارٹ ناخن صرف اسمارٹ فونز ہی کے لیے کارآمد ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ ناخن کسی بیٹری یا پاور سپلائی کے بغیر ٹیکنالوجی کے ذریعے اس وقت کام کرتے ہیں جب انہیں اسمارٹ فون سیٹ کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے۔ اسمارٹ ناخن موبائل فون پر کسی کی کال آنے یا فون کرتے وقت خود بہ خود روشن ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
فی الوقت اسمارٹ ناخن کا اینڈو رائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں۔
یہ زیادہ مہنگے بھی نہیں، کوئی بھی شخص محض 12 ڈالر میں 16 اسمارٹ ناخن خرید کر سکتا ہے۔تاکارا کمپنی کی خاتون ترجمان میسا آروجا کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ناخن جاپان میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سب میں یکساں طور پر مقبول ہو رہے ہیں۔ کمپنی اب اسمارٹ ناخنوں کی برطانیہ اور امریکا میں بھی مارکیٹنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.