نئی عراقی حکومت کی تشکیل نہ ہونا بڑی ناکامی ہے، سپریم لیڈرآیت اللہ سیستانی کا خطبہ جمعہ

جمعہ 4 جولائی 2014 17:52

بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء)عراق کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی سیستانی نے کہاہے کہ ملکی پارلیمان کا نئی حکومت کا قیام نہ کر پانا ایک بہت بڑی ناکامی ہے،گزشتہ رواز جمعہ خطبہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نئی حکومت کا قیام عمل میں آنا چاہیے، جو قومی سطح پر سب کے لیے قابل قبول ہو۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ منگل کو پارلیمان کے پہلے سیشن سے یہ امید وابستہ تھی کہ قانون ساز ملک کے مفاد میں ایک اچھی سمت متعین کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم اس سیشن میں ایسا دکھائی نہ دیا۔