فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے سابق شوہر اور باپ سمیت 5ملزمان پر فرد جرم عائد ،ملزمان کاصحت جرم سے انکار

ہفتہ 5 جولائی 2014 16:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے سابق شوہر اور باپ سمیت 5ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ ہفتہ کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے فرزانہ کے والد محمد عظیم،سابق شوہر مظہر ،کزن جہا ن خان اور دو بھائیوں زاہد اور غلام علی پر فزانہ کے قتل کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ پانچوں ملزمان ہی قتل میں ملوث ہیں اور انہوں نے فرزانہ کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی لیکن ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ جس پر عدالت نے استغاثہ کو 7جولائی کو اپنی شہادت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔یاد رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی فرزانہ کو 27مئی کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر سر میں اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :