پنجاب یونیورسٹی کی خواتین اور مرد کھلاڑیوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو خط، ادویات نہیں کھلائی جارہی

پیر 7 جولائی 2014 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء ) پنجاب یونیورسٹی کی خواتین اور مرد کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو خط لکھا ہے کہ انہیں کھیلوں میں بہتر کارکردگی کے لئے کسی بھی قسم کی ادویات نہیں کھلائی جا رہیں بلکہ بہترین کوچز کے ذریعے ان کے چھ چھ ماہ کے ٹریننگ کیمپ منعقد کرائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھیلوں میں بہتر پرفارم کر رہے ہیں اور انعامات جیت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ خط لکھنے والی 5 طالبات کا خط بے بنیاد ہے اور کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی قسم کی ادویات کبھی بھی نہیں کھلائی گئیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کی بہتر کارکردگی کو متنازعہ بنانے کے خلاف کی جانے والی سازش کے پیچھے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔