پاکستان میں 70 فیصد بیماریاں پانی کی وجہ سے ہیں،بلقیس رحمن ،پانی انسانی زندگی کی بقا کا سب سے بنیادی جزو ہے‘ جنرل مینجر ہینڈز کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 7 جولائی 2014 20:49

پاکستان میں 70 فیصد بیماریاں پانی کی وجہ سے ہیں،بلقیس رحمن ،پانی انسانی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) پاکستان میں 70 فیصد بیماریاں پانی کی وجہ سے ہیں،پانی انسانی زندگی کی بقا کا سب سے بنیادی جزو ہے‘ مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ کراچی جیسے شہر کے نواحی علاقوں میں پانی کی قلت ہے اور بڑے بڑے ٹاؤن میں پانی کی ضروریات پوری نہیں کی جارہی ہے‘ پانی اچھی صحت کا بنیادی جزو ہے اور صفائی ستھرائی کی علامت ہے۔

بدقسمتی سے کراچی شہر کے بے شمار علاقے پانی کی صحیح فراہمی سے محروم ہیں ،لوگ ٹینکر کا پانی خریدنے اور پینے پر مجبور ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر ہینڈز بلقیس رحمن نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔بلقیس رحمن نے کہا کہ ہم کراچی سمیت سندھ کے اندرون علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر مختلف اداروں کے اشتراک سے کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا ممکن بنایا جا سکے اور ناقص پانی کے پینے سے ہونیوالی ہلاکتوں کو روکا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گڈاپ ٹاؤن یوسف گوٹھ کی نمائندگی کرتے ہوئے غوث بخش اور محمد علی نے بتایایوسی 7 کی ٹوٹل آبادی 80ہزار کے لگ بھگ ہے‘ اہم مسئلہ یہاں پینے کے پانی کی قلت‘ بے روزگاری‘ بجلی اور تعلیم کی کمی جیسے بڑے مسائل کے ساتھ ساتھ پانی کے بھی مسائل موجود ہیں۔ کئی محلوں‘ گلیوں میں پائپ لائنز نہیں‘ صحت وصفائی کے مسائل ہیں‘ نکاسی آب کے مسائل شامل ہیں۔

انہوں نے مزید صحافیوں کو بتایا کہ اس یوسی میں ایک پمپنگ اسٹیشن ہے جس کو 15 سال قبل لگایا گیا تھا جس میں صرف 18 ہزار کی آبادی کو پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جبکہ اب اس کی آبادی 80 ہزار کے لگ بھگ ہے علاقے کے مکین پانی کے لئے پریشان اور ٹینکر کا پانی پینے اور خریدنے پر مجبور ہیں۔ یوسف گوٹھ کے مکین اپنی اس پریشانی کو بار بار واٹر بورڈ سے شیئر کرتے رہے مگر واٹر بورڈ کے وسائل اس قدر نہیں تھے کہ وہ پمپنگ اسٹیشن کی استعداد کو بڑھا سکیں اور محلوں میں پائپ لائنز کا کام کرسکیں۔

ہینڈز کی جنرل منیجر غلام مصطفی زؤر نے کہا کہ 2012ء میں ہینڈز نے سروے کرکے یوسف گوٹھ کے پانی کے مسائل معلوم کئے اور واٹر ایڈ کے تعاون سے ایک پروجیکٹ کی منظوری عمل میں آئی۔ 2012ء میں علاقے کے مکینوں کی کوششوں اور واٹر بورڈ کی معاونت سے ہم یوسف گوٹھ کے مکینوں کے پانی کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مکینوں کی کوششوں‘ واٹر بورڈ کی معاونت اور واٹر ایڈ کی فنڈنگ سے ہینڈز نے اب تک 6 واٹر سپلائی لائنز دی ہیں۔

مکینوں کو ایک فلٹر پلانٹ مرمت کرکے دیا ہے اور ایک پمپنگ اسٹیشن کو مرمت کیا ہے اور اس کی استعداد بھی بڑھائی ہے یو یوسی پورے شہر کراچی کے لئے ایک اعلیٰ نمونہ ہے‘ سرکاری ادارہ اور عوام ملی جلی کوشوں کا۔ آخر میں صحافی نمائندگی کرتے ہوئے زین العابدین ممبر ہیلتھ جنرلسٹ ایسوسی ایشن نے اس مقصد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :