سول ہسپتال کراچی میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 8 جولائی 2014 12:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) کراچی کے سول اسپتال میں ادویات کی قلت نے جہاں مریضوں کی مشکلات میں اضا فہ کردیا ہے وہیں اسپتال انتظا میہ بجٹ نہ ہونے کا رونا رو رہی ہے۔ کراچی کا سول اسپتال صوبہ سندھ کا سب سے بڑا اسپتال ہے جہاں یو میہ 3ہزار سے زائد افراد کو صرف او پی ڈی میں طبی سہولیات فراہم کیں جاتی ہیں جبکہ زیر علاج مریض اس کے علاوہ ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے اسپتال کو ادویات کی مد میں سالانہ 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی جاتی ہے اس کے باوجود غریب مریض ادویات کو ترستے نظر آتے ہیں۔سول اسپتال کے ایڈ یشنل میڈیکل سپریٹیڈنٹ ڈاکٹر عبد القادر کا ادویات کی کمی پر کہنا ہے کہ نیا بجٹ آنے کے بعد ہی ادویات خریدی جائیں گی۔اسپتال آنے والے مریضوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ادویات کی قلت کو پورا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :