پیرا میڈیکل کا سٹاف دو ماہ سے ہڑتال پر‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

منگل 8 جولائی 2014 13:11

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء)پیرا میڈیکل کا سٹاف دو ماہ سے ہڑتال پر ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور‘ حکومتی اہلکاروں کو غریب مریضوں کو زندہ دفن کر دینے چاہیے ۔ یا پھر پیرا میڈیکل سٹاف ہی چند باتیں ماننی اور کچھ ان کو اپنی ماننی چاہیں ۔ مہنگائی کے اس طوفان میں غریب آدمی پرائیویٹ ہسپتالوں میں کس طرح اپنا علاج کروائے دو وقت کی روٹی کھانے کو ترسنے والے علاج اور دوائی کے پیسے کہاں سے لائیں ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر ، وزیر صحت ، وزرائے کرام اس اہم ہڑتالی احتجاج کو ختم کروانے کیلئے درمیان راستہ نکالنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ حاجی طارق محمود زرگر۔ دو ماہ سے پیرا میڈیکل کا سٹاف ہڑتال میں مصروف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور حکومتی اہلکاروں کو ٹس سے مس نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومتی اہلکاروں کو غریب مریض زندہ دفن کر دینے چاہیں یا پھر اس ہڑتال کو ختم کروانے کیلئے چند ان کی اور کچھ باتیں اپنی منوانی چاہیں ۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حاجی طارق محمود زرگر نے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، وزیر صحت سردار قمر الزمان ، وزرائے کرام ، پیرا میڈیکل کے سٹاف کا ہڑتالی کیمپ ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ غریب آدمی پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنا علاج نہیں کروا سکتے دو وقت کی روٹی کو ترسنے والے علاج اور دوائی کیلئے پیسے کہاں سے لائیں اس اہم ایشو کو حل کروانے کیلئے جتنی جلد ہو سکے معاملے کو حل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ان کی مکمل سپورٹ کرنی ہو گی -