آنٹی شمیم کے خلاف گواہی دینے والوں کے مکانات کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے فیصلے پر جی سکس کے آئمہ کرام،خطباء اور نمازیوں کا شدید احتجاج

جمعہ 27 اپریل 2007 18:44

اسلام آباد( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 27 اپریل 2007) اسلام آباد پولیس کی طرف سے آنٹی شمیم نامی خاتون کے خلاف گواہیاں دینے والوں کے مکانات کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے فیصلے پر جی سکس کے آئمہ کرام،خطباء اور نمازیوں نے شدید احتجاج کیا او رجی سکس سیکڑ میں واقع متعددمساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی قراردادیں منظور کی گئیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی قرار دادوں میں حکومت کے اس رویے کی سخت ترین مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے فحاشی کے اڈوں کے خلاف گواہی دینے کی پاداش میں جی سکس کے رہائشیوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے اقدام سے مسلمانان پاکستان کی سخت دل آزاری ہوئی ہے۔

علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ ان افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے جنہوں نے جی سکس کے مکینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا پلان بنایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت خداد میں فحاشی اور عریانی سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جارہی ہے اور اس کی ذمہ دار بھی حکومتی ادارے ہی ہیں جو ان فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور ان کے خلاف گواہی دینے والوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ ان کے مکانوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی کا فیصلہ واپس لیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :