لچھراٹ کے مختلف ہیلتھ یونٹس میں ادویات کی کمی، سکولز بغیرعمارتوں کے چلنے لگے

منگل 8 جولائی 2014 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء)لچھراٹ کے مختلف ہیلتھ یونٹس میں ادویات کی کمی، سکولز بغیرعمارتوں کے چلنے لگے۔

(جاری ہے)

،لچھراٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تعلیم اورصحت عامہ کی سہولت دینے میں بھرپور کرداراداکرے , لچھراٹ کے کسی ہیلتھ یونٹ میں ادویات مکمل طورپر نہیں ہیں جس سے مریضوں کوسخت دشواری ہورہی ہے , بعض تعلیمی اداروں میں ٹیچرز کی کمی ہے اورعمارتیں بھی نہیں ہیں , بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں , 08اکتوبر 2005ء کے زلزلہ میں جوسکول تباہ ہوئے ان کی تعمیراب تک نہیں ہوسکی , لہذا حکومت تعلیم اورصحت پر خصوصی توجہ دے , لچھراٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کے جملہ رہنماؤں کاکہناتھاکہ ہسپتالوں میں ادویات اور سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کوپورا کیاجائے ۔