گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان طبی کانفرنس کے وفد کی ملاقات

منگل 8 جولائی 2014 14:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان طبی کانفرنس لاہور کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں پروفیسر حکیم محمداعجاز فاروقی،پروفیسر حکیم ارشد جمیل خاں فارانی،حکیم محمداحمد سلیمی،حکیم محمد جاوید رسول اوردیگر شامل تھے -پاکستان طبی کانفرنس لاہور کے ترجمان حکیم محمد افضل میو نے بتایا کہ وفد نے گورنر کو پاکستان میں طب کی صورتحال اور انہیں طب اور طبیب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان میں طب یونانی کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ یونانی ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں لانے سمیت دیگر مطالبات سے بھی آگاہ کیا ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان طبی کانفرنس کے وفد کے مطالبات سننے کے بعد انہیں حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :