وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ حیوانیات کے تحت”فری میڈیکل کیمپ“کا انعقاد کیا گیا

منگل 8 جولائی 2014 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ حیوانیات کے تحت”فری میڈیکل کیمپ“کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکاء کو انکے باڈی ماس انڈیکس سے آگاہ کیا گیا اور انکا بلڈ پریشر،فاسٹنگ ذیابیطس ، لیپیڈ پروفائل اور جگر کو کنٹرول کرنے والے انزائم کے ٹیسٹ کئے گئے۔پروگرام کی آرگنائزر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے لوگوں کو موٹاپے کے باعث ہونیوالی بیماریوں، انکی تشخیص اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن افراد کا وزن زیادہ ہو انہیں وزن کم کرنے کیلئے سادہ غذا استعمال کرنی چاہئیں،وہ فاسٹ فوڈ اور کولڈرنگ وغیرہ سے پرہیز کریں اور ورزس کرنا باقاعدگی سے اپنا معمول بنالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھانے پینے میں توازن کو برقرار رکھتے ہوئے ایسی چیزیں جس میں صحت مند لیسٹروں ہو جیسے کنولا، سویا بین کا تیل اور بادام ، اخروٹ وغیرہ کو کھانے میں زیادہ استعمال کریں۔گھی مکھن،مغز اور گردے وغیرہ جس میں منفی کولیسٹرول بہت زیادہ ہوتا ہے اس کا استعمال نہ کریں۔ان احتیاطوں کے بعد ہی ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اساتذہ، طلباء اور طالبات نے پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔