ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کا صبح 5بجے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

منگل 8 جولائی 2014 18:08

قصور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء )ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کا صبح 5بجے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ،آڑھتیوں کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء بیچنے کی ہدایت۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ نیازی ، ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد ،ڈی او انٹر پرائزمظفر حسین انصاری ، تحصیلدار چوہدری مزمل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال بھٹی اور دیگر افسران بھی تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری نے منڈی میں تمام پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا اور صارفین سے اشیاء کی خریداری کے حوالے سے گفتگو کی۔ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ کسی کوبھی مصنوعی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ مارکیٹ میں سبزی و پھل وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنیکی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور تمام دکانداروں کے خصوصی طور پر ترازو چیک کئے جائیں اور کم تولنے والوں کو بھاری جرمانے اور انکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔