برما میں مسلمانوں کو زندہ جلا یا جا رہا ہے ، چند دنوں میں بیس ہزار برمی مسلمان خواتین اور بچوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ گیا، سید عصمت بخاری

منگل 8 جولائی 2014 19:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ علماء ومشائخ ونگ کے صوبائی نائب صدر سید عصمت بخاری نے کہا ہے کہ برما ملک مذہب کی بنیاد پر جو جنگ لڑرہی ہیں اور مسلمانوں کو زندہ جلا رہے ہیں جبکہ اب چند روز میں بیس ہزار برمی مسلمان عورتیں بچوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا گیاا ہے اور بے شمار مسلمانوں کو کوئلے کی طرح زندہ جلادیا گیا ہے اور تین سو مساجد نمازیوں کیلئے بند کردی گئی برما ملک کی وجہ سے کسی بھی وقت دنیا بھر میں عالمی مذہبی جنگ چھڑ سکتی ہے اور مذہب کی بنیاد پر دنیا بھر میں انسانوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں انہوں نے یہ بات منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں کسی بھی ملک اور کسی بھی جگہ جہاد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے سوائے بر ما ملک اور دنیا بھر کے ممالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ برما ملک کی منفی اور انسانید شمن پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور مسلم ممالک اپنے مذہب اور اسلام کی دفاع کیلئے فوری طور پر میدان پر اتر جائے برما ملک ہوش میں آجائے ورنہ ان کا انجام مستقبل میں برما ملک کیلئے بہت برا ہوگا اگر برما ملک عدل اور انسانیت کی بنیاد پر چلتا ہے تو ہمیں خوشی ہوگی ورنہ دنیا بھر کے ہر مسلم کیلئے فرض ہے کہ وہ پروردگار عالم کے حکم کے مطابق برما ملک کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں جہاد کا اعلان کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں امن کی راہ ختم ہوجائے اور ترقی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مسلمانوں کے دفاع اور حوصلہ افزائی کیلئے بر ما ملک کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ انہیں یہ صلہ ضرور ملے گا اور دنیا بھر کے ممالک کو اور خاص کر مسلم ممالک کو حرکت میں آجانا چاہیے اور تماشائی نہ بنے اس طرح کے حالات کسی بھی ملک میں آسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :