بھارت،مذہبی اہمیت کا حامل دریائے جمناکینسرپھیلانے لگا

بدھ 9 جولائی 2014 18:39

بھارت،مذہبی اہمیت کا حامل دریائے جمناکینسرپھیلانے لگا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) بھارت میں مذہبی اہمیت کے حامل دریائے گنگا کا ذیلی دریا جمنابھی آلودہ ہوگیا اوراس میں ڈبکی لگانیوالے افراد میں کینسر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے ،نئی دہلی کے سائنس اور ماحولیات کے ادارے نے بتایاکہ دریائے گنگا اور جمنا اس وقت کچرے کا ڈھیر بن چکے ہیں، کئی صنعتوں کی ڈرین لائنز سے خارج ہونیوالا فضلہ دریائے گنگا و جمنا میں نکلتاہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دریائے گنگا میں آلودگی اس خطرناک سطح کو چھورہی ہے کہ اس میں ایک ڈبکی بھی انسان کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے۔رواں سال مئی میں بھارتی حکومت نے 112 غیر قانونی ڈرین لائنوں کو ختم کیا جو صنعتوں کا زہریلیا مواد ان دریائوں میں ڈال رہی تھیں۔ واضح رہے کہ ہندو?ں کے عقیدے کے مطابق گنگا اور جمنا میں روز نہانا گنانوں کو پاک کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :