ملائشیا میں ڈینگی بخار کے 46500 مریض رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں رپورٹ

جمعرات 10 جولائی 2014 15:24

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) ملائشیا میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اس مرض کو عام مرض کا درجہ دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی شش ماہی میں ملائشیا میں ڈینگی بخار کے 46500 مریض رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جو گزشتہ سال کے متعلقہ عرصے کی نسبت 3.50 گنا زیادہ ہے،جبکہ ایسے 87 مریض دم توڑ چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 5 سے10 کروڑ افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس مرض کو رفع کئے جانے کے لیے کوئی قابل اعمتاد ویکسین اور دوا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :