میرپور‘محکمہ صحت میں جان بچانے کے لئے تعینات ملازمین انسانی جانوں کے دشمن بن گئے

جمعرات 10 جولائی 2014 15:45

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء)محکمہ صحت میں جان بچانے کے لئے تعینات ملازمین انسانی جانوں کے دشمن بن گئے ۔محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کی طرف سے جاری کام چھوڑ ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات پر مریضوں کے ورثا ،سول سوسائٹی نے ملازمین کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ سول سوسائٹی نے کمیٹی تشکیل دیدی جو وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کر کے احتجاج ختم نہ کرنے وا لے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر کے ان کی جگہ پڑھے لکھے کم تنخواہوں پر نے ملازمین بھرتی کرنے اور حکومت سے فورسز کے ملازمین کی طرح محکمہ صحت کے ملازمین کو 24گھنٹے ڈیوٹی کا پابند بنا نے اور محکمہ صحت کے ملازمین کی تنظیموں کو ختم کرنے کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

۔ سول سوسائٹی اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کیمطابق سرکاری ہسپتال میں آنیوالے سینکڑوں مریضوں جن میں حاجی محمد نذیر ،چوہدری حاجی محمد اسلم ،چوہدری اکبر ،مرزا کرم ،سردار حامد اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملازمین اپنا قبلہ درست نہیں کرتے تو ایک ہی آرڈر کے ذریعے انھیں نوکریوں سے نکال کر کم مراعات کے بدلے میں اپنی خدمات پیش کرنے والے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے۔