ساہیوال،کالا یرقان اور گیسٹرو سے چار افراد جاں بحق ہو گئے

جمعرات 10 جولائی 2014 18:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء ) کالا یرقان اور گیسٹرو سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ غلہ منڈی کی 40سالہ یاسمین اور کرمانوالہ کی 15سالہ ذکیہ کو کالے یرقان کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئیں جبکہ عزیز احمد کی چار سالہ بچی عظمیٰ اور 5سالہ رمیشہ غلہ منڈی گیسٹرو کے سبب بے ہوش ہو گئیں سول ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :