قومی اسمبلی ذیلی کمیٹی نیشنل ہیلتھ سروسز ریگو لیشن اینڈ کو آرڈینینشن کا اجلاس ، سرکاری اہلکار کی میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی،صحافیوں نے وزارت صحت کے اہلکار کی بدتمیزی پر احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ،میڈیا کی رپورٹنگ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اجلاس کی کاروائی کے دوران میڈیا کو دور رکھ جائے،ڈاکٹر بصیر اچکزئی

جمعہ 11 جولائی 2014 20:46

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) قومی اسمبلی کی ذ یلی کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگو لیشن اینڈ کو آرڈینینشن کے اجلاس میں سرکاری اہلکار کی میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی،صحافیوں نے وزارت صحت کے اہلکار کی بدتمیزی پر احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا،حقائق سے پردہ پوشی کیلئے نیشنل ایڈز پروگرام کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے اجلاس میں کنونئیر کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کی رپورٹنگ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اجلاس کی کاروائی کے دوران میڈیا کو دور رکھ جائے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کی زیلی کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس کنوئینرڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس ہوا، اجلاس میں اراکین کمیٹی سمیت وزارت اور ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے حکام نے شرکت کی، اجلاس کا ایجنڈا ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگرامز کا جائزہ لینا تھا، اجلاس میں اس وقت کشیدہ ترین صورتحال پید ہوگئی جب ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے منیجر ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی نے کمیٹی کنونئیر سے کہا کہ میڈیا کی رپورٹنگ کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ، اجلاس کی کاروائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو د ورکھا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر صحافیوں نے اجلاس کی کاروائی کور کرنے سے انکار کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا،کنونئیر کمیٹی ڈاکٹر رامیش کمار نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مناتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو کوئی اجلاس کی کاروائی کور کرنے سے نہیں روک سکتا، بعدا ازاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان وڈان کو میڈیا کے نمائندوں کو منانے کیلئے بھیجا جسے صحافیوں نے مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :