مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس سے 1400افرادہلاک , سینکڑوں متاثر

ہفتہ 12 جولائی 2014 12:56

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء)مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے باعث انسانی ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ گِنی، لائبیریا اور سیرا لیئون میں ایبولا وائرس کے مریضوں کی تعداد بھی 850 سے زیادہ ہو چکی ہے، عالمی ادارے نے اسے ایک بڑا علاقائی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی مدت میں اس وائرس کے اتنے زیادہ پھیلاوٴ کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، لائبیریا میں رواں ہفتے ایبولا وائرس کے سبب ایک اور شہری کی موت کے بعد اس ملک میں اس وائرس کے سبب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

دو نئے کیسز کی تصدیق کے بعد صرف لائبیریا میں اس وائرس کے متاثرین کی کْل تعداد 143 بتائی جا رہی ہے۔