ایڈز کے خلاف عالمی جنگ شدید خطرے میں ہے، عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 12 جولائی 2014 13:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے کہاہے کہ ایڈز کے خلاف عالمی جنگ کو پانچ ہائی رسک گروپوں میں اس بیماری کی بہت اونچی شرح کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان گروپوں میں ہم جنس پرست مرد، جسم فروش خواتین، سرنجوں کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والے لوگ اور قیدی سب سے نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے افراد ایڈز کا سبب بننے والے ایچ آئی وی وائرس سے بچاوٴ کے لیے سب سے کم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں، جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ایڈز سے متعلق شعبے کے سربراہ گوٹ فرِیڈ ہِرن شال نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ عالمی سطح پر ایڈز کے خلاف کوششیں آبادی کے ایسے مخصوص حصوں کی وجہ سے ناکام ہو رہی ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.3 ملین ہے اور ایڈز کی بیماری ہر سال 1.6 ملین انسانوں کی جان لے لیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :