پنجاب میں گیسٹرو کے مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا ،مزید 326افراد میں مرض کی تشخیص

ہفتہ 12 جولائی 2014 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) پنجاب میں گیسٹرو کے مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا ، 24گھنٹوں کے دوران مزید 326افراد میں مرض کی تشخیص ہو گئی ۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کا مرض بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد،مظفرگڑھ،ننکانہ صاحب،چکوال اور اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 326افراد مرض سے متاثر ہوئی جبکہ یکم جون سے اب تک 39ہزار 15افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے،اب تک مرض میں مبتلا 91افراد سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 2ہزار 111افراد صحت یاب ہوکر گھروں میں جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :