ملک کا 90 فیصد علاقہ پولیو سے پاک ہو چکا ، سائرہ افضل تارڑ ، پو لیو کا مسئلہ اب صر ف ان علا قوں میں جہاں تک رسائی نہیں،شمالی وزیرستان سے نکلنے والے افراد کو ویکسین دینے کا ایک اچھا موقع ملا،ہیلتھ کارڈ پر کام جاری ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ پہلے ہی کام کر چکے، کارڈ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والوں کو دیا جائیگا جس سے وہ مفت طبی سہولیات کر سکیں گے،سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال
اتوار 13 جولائی 2014 14:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) وزیر مملکت برائے ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا90 فیصد علاقہ پولیو سے پاک ہو چکا ہے صرف ان علاقوں میں مسئلہ ہے جہاں تک رسائی نہیں ۔شمالی وزیرستان سے نکلنے والے افراد کو یہ ویکسین دینے کا ایک اچھا موقع ملا ہے ۔وزارت سیفران کے ساتھ مل کر آئی ڈی پیز کو صحت کی سہولتیں فراہم کریں گے۔
سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے وسائل ہیں ،پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔پولیو کا خاتمہ بھی اس لئے نہیں ہو سکا بہت سے علاقوں میں امن وامان کا مسئلہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ تین علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے جن میں کراچی کا ایک مخصوص علاقہ ،پشاور اور فاٹا شامل ہیں اور فاٹا میں سب سے زیادہ مسئلہ شمالی وزیرستان میں تھا جہاں طالبان کمانڈر گل بہادر نے پولیو قطرے پلانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.