قصور،ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

پیر 14 جولائی 2014 20:51

قصور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیکے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی او سی چوہدری محمد رفیق، ڈی ایس پی سٹی شہزاد منظور ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اصغر علی ، ڈی او سپیشل برانچ اشفاق حسین کاظمی ، آئی بی سے آس محمد ، سید تنویر حسین ، سید سجاد حیدر نقوی ،، ذوالفقار علی ، نیئر اقبال ، سید الطاف اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یوم شہاد ت حضرت علی  کے سلسلے میں ضلع بھر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے عہد کیا گیا ۔ بعدازاں ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت ٹرانسپورٹروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ، ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن اور ٹرانسپورٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری نے ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹرز گاڑیوں پر سامان لوڈ کرتے وقت چیکنگ کریں اور سامان بھیجنے والوں کا مکمل ایڈریس اور ٹیلی فون نمبر لیکر سامان لوڈ کریں اور سامان کو اچھی طرح چیک کر کے گاڑی یا ٹرک پر لوڈ کریں ۔