قومی ادارہ برائے صحت نے خیبر ایجنسی میں پولیو کے تین کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی

منگل 15 جولائی 2014 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) قومی ادارہ برائے صحت نے خیبر ایجنسی میں پولیو کے تین کیس سامنے آنے کی تصدیق کردیرواں سال کے ابتدائی ساڑھے چھ مہینوں میں اس مہلک مرض کے متاثرین کی تعداد 91ہو گئی جبکہ گزشتہ پورے سال یہ تعداد 93 تھی جن بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے ان میں تحصیل باڑہ کے گاوٴں اکاخیل کے وارث خان کی بیٹی سنبل، شاہ دالے گاوٴں کے خان عالم کی بیٹی سمرن اور کانڈے میران خیل کے شکیل کے بیٹے ابراہیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی نگرانی اور رابطہ کار سیل برائے پولیو کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ اس سال فاٹا سے 69 ایسے کیس سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق، شمالی وزیرستان سے 55، جنوبی وزیرستان 5، خیبر ایجنسی 7، ایف آر بنوں 2،صوبہ خیبر پختونخوا میں 15( پشاور 5، بنوں 9 مردان 1)، سندھ 7 ( تمام کراچی سے)، جبکہ پنجاب سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :